18 دسمبر 2021 - 14:49
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں عشرہ تکریم شہداء منانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم جنوری تا دس جنوری ملک بھر میں عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم جنوری تا دس جنوری ملک بھر میں عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کیا ہے۔

عشرے کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیاد شہداء کانفرنس کا انعقاد دو جنوری کو اسلام آباد میں کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما،اور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو ہوں گی۔کانفرنس کے انتظامات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔عشرہ تکریم شہداءپاکستان منانے کا مقصد پاکستان میں رونما ہونے والے مختلف سانحات و دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے اور عالم اسلام کے شہداء بالخصوص جنرل قاسم سلیمانی و رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242